مشہور کورین گوکار کو جنسی زیادتی کے کیس میں سزا سُنا دی گئی

سابق کورین گلوکاری ٹیئل کو جنسی زیادتی کیس میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق سیول کی ایک عدالت نے کے- پاپ بوائے بینڈ این سی ٹی کے سابق رکن ٹیئل کو اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمے میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

31 سالہ ٹیئل کو جمعرات کے روز سزا سنائے جانے کے بعد فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ عدالت نے ان کے ساتھ شریک جرم دو دیگر افراد کو بھی سزا دیتے ہوئے انہیں بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

یہ تینوں افراد اس الزام میں گرفتار کیے گئے تھے کہ انہوں نے گزشتہ سال جون میں سیول میں ایک غیر ملکی خاتون کو نشے کی حالت میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے ملزمان کو 40 گھنٹوں پر مشتمل جنسی جرائم سے متعلق اصلاحی پروگرام مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ جرم نہایت سنگین نوعیت کا ہے کیونکہ متاثرہ خاتون نشے میں تھی اور مزاحمت کے قابل نہ تھی۔

یاد رہے کہ ٹیئل کو گزشتہ سال اگست میں پولیس کی تحقیقات کے بعد مشہور کورین کے پاپ بینڈ این سی ٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹرز نے اس مقدمے میں سات سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *