پشاور میں خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا2افراد کے خلاف مقدمہ درج

پشاور میں تھانہ کوتوالی کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خواجہ سرا کو زخمی کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے خواجہ سرا کا نام برفی ہے، جسے تھانہ کوتوالی کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔

خواجہ سرا کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے صدر فرزانہ کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران خواجہ سراؤں پر یہ چوتھا حملہ ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی ایک خواجہ سرا کو قتل بھی کیا گیا تھا۔

فرزانہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 60 سے زائد خواجہ سرا قتل کیے جاچکے ہیں۔ صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے تحفظ کےلیے اقدامات کرے۔

Check Also

صنم سعید نے اپنی صورت اور حلیے پر ہونے والے منفی تبصروں کا جواب دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *