ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ

یمریٹس ایئرلائن  نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے  حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی،  کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب ۔سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا

پی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران کراچی سے صرف 2 ہزار ٹن کارگو کا بزنس حاصل کرسکی۔

ذرائع کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن کی درخواست پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل پر جگہ دینے کے لئے کام شروع کردیا

Check Also

ایران اور امریکہ کو قریب لا سکتے ہیں اپنے مسائل حل نہیں کر پا رہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *