کراچی: حلیہ بدل کر ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے ملیر میں ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اور اس کی بیوی حلیہ بدل کر وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان لوٹا تھا۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کیا گیا تھا۔

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچنے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *