بٹگرام: گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار

بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمۂ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

بٹگرام پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے گوشت کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

ملزمان کا مؤقف ہے کہ گدھے کا گوشت غیر ملکیوں کے کیمپ بھجوایا جانا تھا۔

ڈی ایف سی شاد محمد خان کے مطابق ملزمان کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ملا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی طور پر گدھے کا گوشت فروخت کرنے کا ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *