دل دہلا دینے والی اموات؛ فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی نئی فلم کا اعلان کردیا گیا

مشہور زمانہ ہالی ووڈ فرنچائز فائنل ڈیسٹینیشن اپنی ساتویں فلم کیساتھ جلد واپس آرہی ہے۔

دی ہالی ووڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اس خطرناک اور دل دہلا دینے والی سیریز کی گزشتہ فلم “بلڈ لائنز” نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد اس سیریز کی ایک اور فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نئی فلم کی کہانی “بلڈ لائنز” کی شریک مصنفہ لوری ایونز ٹیلر لکھیں گی۔ وارنر برادرز نے نیو لائن اسٹوڈیوز کو نئی فلم پر کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فرنچائز اسٹوڈیو کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیریز ہے، جس کے بعد دوسرے نمبر پر “دی کانجرنگ” اور تیسرے پر “اسٹیفن کنگ کی اِٹ” آتی ہیں۔

اس ہارر سیریز کی ہر فلم میں موت کی پیشین گوئی کی جاتی ہے جو کہ بےحد خطرناک انداز میں ہوتی ہے اور کردار موت سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے۔

اس فرنچائز کی گزشتہ پانچ فلموں نے یہ بات واضح کی کہ موت سے بچنا ناممکن ہے، جبکہ آخری فلم “بلڈ لائنز” میں ایک کردار طویل زندگی گزارنے میں کامیاب ہوتا ہے، لیکن موت آخرکار سب کا حساب برابر کر دیتی ہے۔

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *