مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحق

مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ سے مفتی کفایت اللّٰہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ مفی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی ہوگئے۔

تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر میں پیش آیا۔

لیویز کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ فائرنگ مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے نے کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *