پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا اہم فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پرمبنی ہوگی۔

دستاویزی فلم میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے جیسے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی۔

کورونا وباء کے دوران پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا۔

دستاویز فلم میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگز میں ٹاپ تک کیسے اور کن حالات میں پہنچی۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *