کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی وائرل؛ 27 اگست کو کیا ہوگا؟

سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔

وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور بعض پوسٹ میں یہ تیزی سات سو ملی میٹر سے گیارہ سو ملی میٹر تک بھی بتائی گئی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت اور شدید تباہی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں شدید بارشوں کی ہونے والی پیشگوئی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

لیکن فیکٹ چیک کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر متوقع بارشوں سے متعلق پھیلائی گئی یہ خبر جعلی ہے۔

اس خبر کی تردید میں ویدر اپ ڈیٹس پی کے نے ایک اور پیغام جاری کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ:

’’ماضی کی طرح ایک بار پھر مختلف میسجنگ ایپس پر کراچی میں 700-800 ملی میٹر یا 1100 ملی میٹر بارشوں سے متعلق انتہائی بے وقوفانہ اور جعلی پیغام پھیلایا جارہا ہے۔

ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ کراچی میں ایسی کسی شدید بارش کا امکان نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی سسٹم کراچی کی طرف آ رہا ہے، کم از کم فی الحال۔

جیسا کہ ہم اپنی کئی پچھلی اپ ڈیٹس میں بتا چکے ہیں، سندھ بشمول کراچی میں بارش کا ایک سسٹم متوقع ہے لیکن اس وقت اس کا رخ اور شدت بالکل غیر تصدیق شدہ ہے۔ اس سسٹم پر تفصیلی اپ ڈیٹ 26 اگست کو جاری کی جائے گی۔ براہِ کرم اس طرح کے بے بنیاد اور جعلی پیغامات کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔‘‘

اس سے قبل بھی موسم کی پیشگوئی کرنے والے اداروں کی جانب سے بتایا جاچکا ہے کہ بارشوں کا ایک اور سسٹم ملک میں داخل ہوچکا ہے جو کہ 27 اگست کو کراچی پہنچے گا لیکن کراچی پہنچنے تک اس سسٹم کی شدت کیا ہوگی، فی الحال اس بارے میں کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔ اس لیے عوام اس طرح کے جعلی اور سنسنی پھیلانے والے پیغامات پر توجہ نہ دیں۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *