کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین منصوبے کی خبریں گمراہ کن ہیں، وزارت ریلوےنے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین منصوبے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیر ریلوے نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے سے متعلق ریلوے کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے منسوب کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین کے اعلان کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، وزیر ریلوے نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے کی موجودہ سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام سے اپیل ہے غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں، صرف وزارت ریلوے کے سرکاری اعلامیے ہی حتمی ہیں۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *