نیپا چورنگی حادثہ: کمسن ابراہیم کی ہلاکت پر میئر کراچی و دیگر کے خلافمقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

سیشن عدالت شرقی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر کمسن ابراہیم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر میئر کراچی، متعلقہ ٹاؤن چیئرمین، واٹر بورڈ اور بی آر ٹی کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروا دی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے جبکہ درخواست گزار کا متوفی سے کوئی خونی رشتہ بھی ثابت نہیں ہوتا۔ رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان نکات کے پیشِ نظر مقدمہ درج کرنے کی درخواست قابلِ سماعت نہیں بنتی۔

عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔ واضح رہے کہ یہ درخواست ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ نیپا چورنگی کے قریب پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے نے شہری انتظامیہ اور بنیادی سہولیات کی حالت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے تھے، جس پر شہری حلقوں کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا۔

Check Also

قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی یکجہتی، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *