ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگلرپورٹ تیار

کراچی(پبلک پوسٹ)ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے حتمی میڈیکولیگل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماڈل کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملے ہیں۔

ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون کے دھبے ملے، ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات ملے ہیں اور خون کے دھبے سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کی لاش بھی مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں تھیں، تمام ہڈیاں صحیح سلامت تھیں مگر جسمانی اعضا نہیں ملے۔

میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق جسمانی اعضا نہ ملنے کے باعث وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔

Check Also

پاکستانی اداکار سید جبران نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر کڑی تنقید کی ، جس پر اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

پاکستانی اداکار سید جبران نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *