موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ۔وزیراعظم کا اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے احکامات پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر پالیسی بنانے پر بھی کام جاری ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائےگا۔

وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان شک کی فضا ہے، مصدق ملک

وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے مشاورتی اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *