غیرسرکاری ادارے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے اپنی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر سب سے موثر سیاسی جماعت کے طور پر موجود ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق 39% پاکستانیوں کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) سوشل میڈیا پر سب سے مؤثر سیاسی جماعت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)* کو 28%، پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کو 9فیصد شہریوں نے موثر قرار دیا۔
سروے رپورٹ میں کہا گیاکہ تحریکِ لبیک پاکستان (TLP)* کو صرف 1% افراد نے مؤثر قرار دیا، 55% افراد سوشل میڈیا پر حکومت کی جاری کردہ معلومات پر اعتماد نہیں کرتے، صرف 37% افراد نے حکومت کی دی گئی معلومات اعتماد کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق وٹس ایپ سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ استعمال ہونیوالی ایپ ہے، پاکستان میں 43%* افراد کے مطابق Facebook جھوٹی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔