سیلاب کی وجہ سے اپنے علاقے میں مصروف تھا،حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔پی پی پی رہنما چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ حکومت وعدے سے مُکر گئی اور یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے اپنے علاقے میں مصروف تھا، حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں، وفاقی وزیر نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان کیا، حکومت پہلے ادارے بند کر دیتی ہے پھر سوچتی ہے۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل بند ہوئی، لوگ بے روزگار ہوگئے، کسی نے ان کا حال نہ پوچھا، یوٹیلیٹی اسٹورز کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن ہو سکتا تھا، قومی اسمبلی میں کہا گیا یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے۔

آج سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سروسز مکمل بند کر رہے ہیں: طارق فضل چوہدری

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ادارے کرپشن کی وجہ سے نہیں، ذاتی فائدے کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت کے پاس ڈیٹا موجود ہے، متاثرین کو فوری مدد دی جائے۔

واضح رہے کہ 31 اگست کو وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے حوالے اہم اعلانات کرنے جا رہے ہیں، آج سے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی سروسز ملک بھر میں بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز سی بی اے یونین کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیکیج کی منظوری دی جا چکی ہے۔

Check Also

دبئی ایئرپورٹ پر تھی جب احساس ہوادوسرے شوہر سے محبت کرتی ہوں: شاہین خان

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شاہین خان نے دوسرے شوہر سے اظہارِ محبت کا دلچسپ قصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *