بنگلادیشی مشیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی بنگلادیش کے عوام میں خوشبو کی طرح بستے ہیں جبکہ میں مریم نواز کی تقاریر کو بہت عرصے سے فالو کررہا ہوں۔
مسلم لیگ (ن) کے صر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلا دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی جس میں ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بنگلا دیش میں موجود 500 پاکستانی طلبا کیلیے اسکالرز شپس کا اعلان بھی کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلا دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے، ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی باہمی قربت بڑھانے بہترین وقت ہے، بنگلا دیش اپنے عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے تیزی سے ابھر کر سامنے آیا۔