کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کی ریلی پر ہونے والے تشدد سے متعلق دریافت کیا۔

محمد علی شاہ باچا نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ہمارے پُرامن احتجاج سے گھبرا کر کےپی حکومت نے آنسو گیس شیلنگ کی۔

پشاور میں ہماری ریلی پر حملہ کے پی حکومت کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے محمد علی شاہ باچا کو پشاور میں ریلی کے انعقاد پر شاباش دی اور کہا کہ کے پی حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت، بیروز گاری سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی غنڈہ سرکار ہمیں نہیں روک سکے گی۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *