چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس کو جب خط لکھا جاتا ہے تو وہ اسے پٹیشن بنا کر سنتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو سمیت سارے بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، سارے گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں جو دباؤ میں گواہی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے ہیں۔

پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول کو عرب ملک کی شخصیت کی جانب سے تحفے میں ملنے والے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

Check Also

وزیر اعلی کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *