پاکستان کے خلاف میچ کے بعد گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو میدان میں واپس کیوں بلایا؟

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔

تاہم بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم سے باہر بلا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف میچ آفیشلز سے ہاتھ ملانے کی ہدایت دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی بھارت اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے بعد امپائروں اور آفیشلز سے بھی مصافحہ کرنے سے گریز کیا تھا لیکن سپر فور کے مقابلے میں گوتم گمبھیر نے ٹیم کو صرف آفیشلز سے ہاتھ ملانے پر آمادہ کیا۔

Check Also

سید جبران نے قومی کرکٹر حارث رؤف سے تنقید پر معافی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *