بھارتی شہر اندور میں سانپ پکڑنے کے ماہر کے طور پر مشہور پولیس اہلکار کی کوبرا کے ڈسنے سے موت واقع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار سنتوش تقریباً 17 سال سے بطور کانسٹیبل خدمات انجام دے رہا تھا، گزشتہ ہفتے کی رات کوبرا کے ڈسنے کے سبب سنتوش جان کی بازی ہار گیا۔
سنتوش کی کوبرا سانپ کے پکڑنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اسے بغیر دستانے یا حفاظتی سامان کے سانپ پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپ کو قابو کرتے ہوئے اچانک کوبرا نے اِس کے ہاتھ پر کاٹ لیا تھا۔
اس حادثے کے بعد ساتھی اہلکار اور دیگر افراد فوراً اسے اسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹروں نے کچھ ہی دیر بعد سنتوش کو مردہ قرار دے دیا۔
THE PUBLIC POST