نیپال نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

نیپال نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 173رنز بنائے۔

آصف شیخ نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ سندیپ جورا نے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائل مایرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیسن ہولڈر 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیپال کی جانب سے محمد عادل عالم نے چار اور خوشحال بُھورتل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

Check Also

بابر اعظم کا شمار دنیا کے مشکل ترین بیٹرز میں ہوتا ہے:جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا شمار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *