بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت دہشت گردوں کےہر فورم پر حامی رہے ہیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیامِ امن میں رکاوٹ ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت دہشت گردوں کے ہر فورم پر حامی رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اس جماعت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں کو لا کر بسایا۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں ٹمبر مافیا اور ڈرگ مافیا بیٹھا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی حکومت نے تمباکو اور ٹمبر مافیا کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا، کے پی حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی؟

عطا تارڑ نے کہا کہ تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی، پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے، تحریک انتشار سمجھتی ہے کہ دہشت گردوں کا ساتھ دینے میں ہی عافیت ہے، آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ دہشت گردوں کے خلاف ہیں یا ان کے ساتھ ہیں۔

KP میں ریاست مخالف قیادت قبول نہیں، دہشت گرد اور سہولت کار کسی بھی عہدے پر ہو زمین تنگ کردینگے، اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، پاک فوج

انہوں نے کہا کہ بھارت کی للکار پر بانی پی ٹی آئی دبک کر بیٹھ گئے، ریاست فیصلہ کرچکی ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دیں گے، دہشت گردوں کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشت گردوں کو آج بھی سپورٹ کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے عالمی میڈیا کے سامنے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بات کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے، پاکستان کیلئے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی کی مزید گنجائش نہیں۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *