ٹی ایل پی پرتشدد احتجاج؛ منتظمین کی نشاندہی کرلی گئی، مشتعل عناصر کی فہرست بھی تیار

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کرنے کے بعد تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار کر لی گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیا، ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔

جیو فینسنگ سے مرکزی کردار سامنے آگئے جبکہ کال ڈیٹا ریکارڈ سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت بھی ہوگئی۔ فنانسرز اور سہولت کاروں کو علیحدہ کر لیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارنٹس تیار کر لیے گئے اور کسی بھی وقت کریک ڈاؤن متوقع ہے، بڑے شہروں میں چھاپوں کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی۔

املاک جلانے والوں کی ویڈیوز اور چہرے شناخت ہوگئے، فیشل ریکگنیشن سے تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے۔ مشتبہ فنڈنگ کی مکمل چھان بین جاری ہے، بینکاری ریکارڈ محفوظ ہے اور خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔

امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *