تھانہ بن قاسم پولیس کی کارروائی اسٹیل مل سے لوہاتانبہ و قیمتی سامان چوری کرنے والے 2ملزمان گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ)اسٹیل مل سے لوہا تانبہ و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن — بن قاسم پولیس کی کارروائی

پولیس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد اور عطہ محمد کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان اسٹیل مل سے قیمتی لوہا اور دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لوہے کے اوزار برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں بھی فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *