کراچی (پبلک پوسٹ)اے وی ایل سی اورنگی ڈویژن کی بڑی کارروائی
پولیس مقابلے میں خطرناک کار چور عمران عرف مانا ولد عبدالمجید ہلاک۔
ملزم سے اسلحہ اور سوزوکی کلٹس کار برآمد
برامد شدہ کار تھانہ حیدری مارکیٹ سے سرقہ شدہ نکلی۔کارروائی اندرون روڈ پراچہ قبرستان تھانہ پیراباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ملزم کاریں چوری اور چھیننے کے ایک منظم نیٹ ورک سے منسلک تھا۔
کراچی کی متعدد کاریں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم پنجاب پولیس کو 16 مقدمات میں مطلوب تھا۔
تمام مقدمات تھانہ سٹی پتوکی، ضلع قصور (پنجاب) میں درج تھے۔
ملزم پنجاب سے فرار ہو کر کراچی میں روپوش تھا۔برآمد شدہ کار اور اسلحہ مزید تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے،
THE PUBLIC POST