بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیق کے قتل کیس میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مفرور ملزم اور مبینہ گینگسٹر ذیشان اختر نے بیرونِ ملک سے جاری نئی ویڈیو میں سابق وزیر کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کیس میں ملوث لارنس اور انمول بشنوئی نیٹ ورک کو کھلی دھمکی دی اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے مجھے اگلا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

ذیشان اختر کا کہنا تھا کہ میں نے لارنس اور انمول بشنوئی کی ہدایت پر بابا صدیق کا قتل کیا لیکن بعدازاں انہی بھائیوں نے مجھے جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

انہوں نے بشنوئی برادران کو بار بار غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے استعمال کرنے کے بعد دھوکا دیا، اب میرا ان سے تعلق ختم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں تازہ پیشرفت سے اس کیس میں گینگ وار کی شدت اور سرحد پار مجرمانہ روابط مزید نمایاں ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ویڈیو میں ذیشان اختر نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور روہت گوڈارا مل کر لارنس اور انمول بشنوئی کو ختم کرکے رہیں گے، دونوں کو براہِ راست نام لے کر نتائج کے لیے تیار رہنے کی دھمکی بھی دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ بابا صدیق قتل کیس کے بعد گینگ وار مزید شدت اختیار کر رہی ہے۔

Check Also

تیجس طیارہ حادثہ:والد کو پائلٹ بیٹے کی موت کی خبر کیسے ملی؟

بھارتی فضائیہ کی جانب سے دبئی ایئر شو کے دوران گر تباہ ہونے والے تیجس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *