وزیراعظم سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی

، جس میں وزیراعظم نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شاندار خدمات اور قومی دفاع کے لیے گرانقدر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر ہمیشہ بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ 20 نومبر کو جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ بھی کیا تھا،

جہاں پاک بحریہ کی قیادت نے انہیں خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا

۔یاد رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کی گئی 27ویں آئینی ترمیم اور تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلز کے بعد آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کا نیا عہدہ تفویض کیا گیا ہے

جس کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔

آئینی ترمیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا تھا، تاہم جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مدتِ ملازمت پوری ہونے تک یہ عہدہ برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Check Also

استعفیٰ کسی کے باپ کا مال نہیں؛ناقدین باز آجائیں، شہر کے مسائل حل کرنا ہیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *