کراچی: شہری سے بدسلوکی کی ویڈیو پر ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس،سب انسپیکٹر معطل

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں ایک شہری سے نازیبا زبان استعمال کیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل کر

معطل اہلکار کو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ نازیبا زبان کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کے ساتھ بدسلوکی کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *