قلی فقیر کے قریب ویٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ویٹرنری یونیورسٹی کی بس لاہور جا رہی تھی جو سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی۔ ویگن ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بس سے ٹکرا گئی۔
ٹریفک کے خوفناک حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
THE PUBLIC POST