تنقید کو نظرانداز نہیں کرتی، اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں: ندا یاسر

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی بلکہ اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔

ندا یاسر نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے مارننگ شو کی کئی سالوں سے میزبانی کررہی ہیں، جہاں وہ مختلف مہمانوں کو اپنے پروگرام میں دعوت دیتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ تنقید کرنے والوں کو کیسے نظر انداز کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو نظر انداز نہیں کرتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تنقید کرنے والوں سے بہت کچھ سیکھتی بھی ہوں، تنقید کرنے والوں میں مثبت چیز دیکھتی ہوں۔
ندا یاسر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو دیکھتی ہوں انہیں سنتی ہوں اور اگر مجھے لگتا ہے یہ غیر ضروری ہے اسے چھوڑ دیتی ہوں اور جو مجھے اہم لگتا ہے اس سے سیکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ندا یاسر سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے مارننگ شو میں ڈیلیوری بوائے کے حوالے سے بات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پھر انہوں نے اس پر معافی بھی مانگی تھی۔

Check Also

سونا مزید سستا ہوگیا؛ قیمتوں میں آج مسلسل چوتھے دن کمی ریکارڈ

کراچی:سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل چوتھے دن کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سال 2026 کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *