کراچی:اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور سی آئی اے ٹاسک فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں آن لائن منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلانے والے گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔
ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان نے بتایا کہ ملزمان گل محمد ، یاسر اور وسیم کو ڈیفنس فیز 5 خیابان بحریہ سے گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی انتہائی مہلک 300 گرام ویڈ اور ملزمان کے زیر استعمال آلٹو کار برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی ہے ۔ ملزمان سے برآمد کی جانے والی منشیات کی قیمت 25 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔
گرفتار ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں آن لائن نیٹ ورک استعمال کرکے منشیات ڈیلیور کرتے تھے ۔ ملزمان سوشل ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن منشیات کا آرڈر بھی لیتے تھے ، اسی طرح کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی منشیات فروخت کی جاتی تھی ۔
ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
THE PUBLIC POST