جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کاآپشن ہی بچتا ہے، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

کراچی:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان سے ملنا چاہتا ہوں لیکن کسی نے نہیں سنی، جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، میرا لیڈر جیل میں ہے اور وہ پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے، چیف جسٹس بھی ملاقات کو تیار نہیں اور نہ لیٹر کا جواب دیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ احتجاجی سیاست میں ہم تب جاتے ہیں جب کوئی راستہ نہیں بچتا جبکہ آئین و قانون اسکی اجازت دیتا ہے۔ وزیر اعلیٰ بنا تو وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس کو خط لکھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز حکم دیتے ہیں کہ میں عمران خان سے مل سکتا ہوں، تین ججز نے یہ حکم دیا لیکن اس حکم کو ردی کی ٹوکری میں ایک جیل سپرنٹنڈنٹ پھینک دیتا ہے۔ یہ میری بی عزتی نہیں بلکہ عدلیہ اور وکلاء پیشے کی بے توقیری ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، اداروں کا نہیں پورے پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے، انصاف برائے فروخت نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے پی آئی اے کو بھی نیلام کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ بار کے تمام وکلاء کا مشکور ہوں اور مجھے خوشی ہے میں وکلاء کے سامنے اپنی بات رکھ رہا ہوں، سندھ کی عوام بہادر، جرأت مند اور دلیر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھیوں نے اپنے دارالخلافہ میں سب قوموں کو جگہ دی ہے، سندھیوں کا دل بڑا ہے جو مہمانوں کو عزت دیتے ہیں لیکن سندھ کی حکومت نے مہمانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا اور اجرک ٹوپی کے عزت نہیں کی۔

Check Also

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعدبیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعد بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *