سینئر لیگی رہنما نے ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا

لاہور(پبلک پوسٹ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہٰذا اس پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوگیا ہے، تاہم اس دوران اس کے صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ایکس کے صارفین کی تعداد کم و بیش 45 لاکھ ہے، جسے گزشتہ برس الیکشن کے کچھ روز بعد ملک میں بلاک کردیا گیا تھا۔

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے