نان ریکوری پر پورا فیلڈ بند کرنےسےبل دینے والے کو بھی سزا مل رہی ہے‘مصطفی کمال

کراچی (پبلک پوسٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں نان ریکوری پر پورا فیڈر بند کر دیتے ہیں، فیڈر پر سارے صارفین تو بل نہ دینے والے نہیں، پورا فیڈر بند کرنے سے بل دینے والے کو بھی سزا مل رہی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ تھرمل پاور بند کر کے کوئلے پر جائیں گے تو آگے پلان کیا ہو گا؟ اگر آگے چل کر کوئلے کے پلانٹس کا بھی مسئلہ ہوا تو کیا کریں گے؟سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ کوئلے کے پلانٹس ہم مختصر وقت میں لگا سکتے ہیں۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *