درجنوں شہریوں سے عمرے کے نام پر ویزا فراڈ کرنے والا گرفتار

کراچی(پبلک پوسٹ)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نےکارروائی کے دوران عمرے کے 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کوگوفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث اورعمرے کے خواہش مند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کی گرفتاری ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص کے ذریعےعمل میں آئی۔

ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کےنام سے ہوئی،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں میرپور خاص سے گرفتارکیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم نے 36 زائری زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا اورغیرقانونی طورپرٹریول ایجنسی چلارہا تھا،گرفتارملزم کے خلاف تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔

Check Also

فراز الرحمن کاگرین ویلی پروجیکٹ اور دعا بلڈرز سے اظہار لاتعلقی

کراچی(پبلک پوسٹ)دعا بلڈرز کے تعمیراتی پروجیکٹ گرین ویلی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *