پریمی جوڑے تمنا اور وجے کا شادی کے بجائے صرف دوست بنے رہنے کا فیصلہ؛ وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ انڈسٹری کے پریمی جوڑے اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم وہ صرف دوستی کا رشتہ برقرار رکھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان کئی برسوں سے جاری رومانوی تعلق بالآخر شادی کے رشتے میں نہ بدل سکا۔

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے رومانی تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم دونوں نے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مداح ماضی کی مقبول پریمی جوڑے کے اس فیصلے پر حیران اور پریشان ہیں تاہم اب دونوں فنکاروں میں علیحدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 34 سالہ تمنا بھاٹیہ جَلد شادی کرکے گھرداری کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جب کہ 38 سالہ اداکار وجے ورما ابھی صرف کیریئر پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

پریمی جوڑے کے درمیان اس معاملے پر شدید اختلافات ہوگئے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

Check Also

لوگ مجھے شاہ رخ خان کے بعد بہترین پروموٹر کہتےہیں ‘بھارتی اداکارہ اراوشی ر وٹیلا

بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روتیلا کا دعویٰ ہے کہ لوگ انہیں شاہ رخ خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *