ہم ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کے مستقبل کی نئی تعریف کر رہے ہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ٹیکنالوجی میں صنفی فرق کو کم کر رہا ہے بلکہ ہم ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کے مستقبل کی نئی تعریف کر رہے ہیں، ہماری نوجوان خواتین ہمیشہ قابلیت کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی دکھاتی رہی ہیں۔

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گوگل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، یہ سیشن تین ایسی متاثر کن خواتین کے پینل پر مشتمل تھا جنہوں نے گوگل کی ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھایا اور بدلے میں پاکستانی خواتین کے لیے کیریئر کی ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم نے ہزاروں طالبات کو وہ وسائل فراہم کیے ہیں جو انہیں ڈیجیٹل دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے لے کر سائبر سیکیورٹی تک، خواتین محض شراکت دار نہیں بلکہ راہنما بن رہی ہیں جو رکاوٹوں کو عبور کرکے جدت کی نئی راہیں متعین کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے، گوگل جیسی انڈسٹری لیڈرز کے ساتھ مل کر ہم ایک ایسا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں جہاں خواتین ٹیکنالوجی میں صرف شامل نہیں بلکہ قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے