دہشت گردی عروج پر اور سیاست تقسیم کا شکار ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی عروج پر ہے اور سیاست تقسیم کا شکار ہے، دہشت گرد بلوچستان اور خیبرپختونخوا سرگرم ہیں۔لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیچھے بین الاقوامی طاقتیں ہوں گی، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہے، پاکستان کے عوام غربت اور بے روز گاری کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان کے عوام سیاست دانوں کی طر ف دیکھ رہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیے، نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت افسوسناک ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان پرخصوصی توجہ دینا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائےملک اور قوم کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے ایک بار پھر قومی سلامتی پر اجلاس بلائیں، حکومت سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی امور پر یکجا کرے، ملکی مفاد میں اجتماعی فیصلے لینا ہوں گے۔

Check Also

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *