صہیونی فوج کا غزہ شہر میں نیا زمینی حملہ، مزید 30 فلسطینی شہید
صہیونی فوج نے غزہ شہر میں نیا زمینی حملہ کرتے ہوئے کم از کم مزید 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا، خان یونس میں ایک ہی اسرائیلی حملے میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔
صہیونی فوج نے غزہ شہر میں نیا زمینی حملہ کرتے ہوئے کم از کم مزید 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا، خان یونس میں ایک ہی اسرائیلی حملے میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔
جنوبی غزہ کے نصر ہسپتال کے طبی ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ غزہ میں آج صبح سے جاری حملوں میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں صرف ایک ہی حملے میں 25 افراد شہید ہوگئے۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے فلسطنی سرزمین میں قائم سیکیورٹی زون کو توسیع دینے کے لیے غزہ شہر میں نیا زمین حملہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں فوج نے شمالی غزہ میں شجاعیہ کے علاقے میں زمینی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں تاکہ سیکورٹی زون کو بڑھایا جا سکے۔
غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امداد ٹرک داخل نہیں ہواادھر الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کی تنظیم مرسی کور نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پورے ایک ماہ سے کسی امدادی ٹرک کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
این جی او کے مطابق غزہ کی 85 فیصد آبادی بنیادی اشیائے خور و نوش سے محروم ہے ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 34 ہسپتال اور 80 صحت کے مراکز تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ طبی رسد کی شدید قلت نے صحت کی دیکھ بھال کو مفلوج کر دیا ہے۔
