غزہ میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا؛ اسرائیل ڈھٹائی پر اتر آیا

اسرائیل وحشیانہ بمباری سے کسی نہ کسی طرح بچ جانے والے مجبور اور بے کس فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر تُل گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک حماس ہمارے فوجیوں اور یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گا ہم غزہ کے شہریوں کو خوراک اور مدد نہیں فراہم ہونے دیں گے۔اسرائیلی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اب یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں جائے گا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کا یہ متنازع اور نفرت آمیز بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ شدید انسانی بحران کا شکار ہے اور لاکھوں فلسطینی بھوک، پیاس اور ادویات کی قلت سے دوچار ہیں۔اس دھمکی آمیز بیان پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

فلسطینی حکام نے اسرائیلی وزیر خزانہ کے متنازع بیان کو “ظالمانہ اور غیر انسانی” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں قحط جیسی صورتحال ہے۔ 70 فیصد سے زائد آبادی کو روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور اسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات بھی ختم ہو چکی ہیں۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *