عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ‘ سونا آج کیاتولہ ہے ؟ جانیے

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 241ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 42ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 429روپے بڑھ کر 2لاکھ 93ہزار 638روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلیے طویل مدتی ریلیف؛ بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *