اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی  

بڑے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔

پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے شکست دی، بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔

سنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی ، بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا سامنا چین کیوئسٹ سے ہوگا۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *