بزنس

انگلش فٹبالر نے مشہور کرکٹ فرنچائز کے حصص خرید لیے

معروف انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم نے دی ہنڈریڈ فرنچائز کی ٹیم برمنگھم فینکس میں 10 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے حصص خرید لیے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی سرمایہ کاری کمپنی نائٹ ہیڈ کیپیٹل، جو برمنگھم سٹی ایف سی کی مالک بھی ہے، گزشتہ برس 49 فیصد حصص خرید کر واروک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ شراکت دار بن گئی تھی۔ …

Read More »

پاکستان سے ایران ریلوے ٹریک کا جلد آغاز کرنے جا رہے ہیں،حنیف عباسی

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے ایران تک ریلوے ٹریک کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اپنے بیان میں حنیف عباسی نے واضح کیا کہ سرکلر ریلوے کا معاملہ سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، تاہم ریلوے کے فعال ہونے کو ملکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا،6747 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق، کے ایس ای 100 انڈیکس 6,747 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد 173,939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران انڈیکس 14,245 پوائنٹس کی حدود میں گردش کرتا رہا، …

Read More »

اسلام آباد:دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق نئے ضوابط کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر بھر میں تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز رات 8 بجے تک بند کرنے کے پابند ہوں گے۔ تاہم طبی سہولیات سے وابستہ ادارے جیسے میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپس اور …

Read More »

مارچ میں آئی ٹی ایکسپورٹس ماہانہ دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی مارچ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر دوسری بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔ اسلام آباد سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ ماہ سالانہ اور ماہانہ دونوں سطحوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق مارچ 2026 میں آئی ٹی برآمدات میں سالانہ …

Read More »

رستم؛ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران لاپتا شخص 16 روز بعد زندہ مل گیا

پشاور:رستم کے علاقے ننگ آباد میں لینڈ سالئیڈنگ کے دوران لاپتا ہونے والا شخص 16 دن بعد زندہ مل گیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع مہمند کے رہائشی خیبر کو محفوظ نکال لیا۔ لاپتا شخص کے زندہ ملنے پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

Read More »

پاکستان میں استعمال شدہ یا نئی گاڑی امپورٹ کرنے کا طریقہ کار

پاکستان میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا عمل اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ سخت اور منظم بنا دیا گیا ہے۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کے لیے ایک نیا اور سخت ضابطہ اخلاق (Code of Conduct) جاری کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں شفافیت کو فروغ …

Read More »

پاکستان میں سونے کی اونچی اڑان جاری، آج مزید مہنگا

پاکستان بھر کی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے …

Read More »

مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق مارچ کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2,90,041 تک …

Read More »

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس سے خطے میں تجارت کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ کسٹمز اعلامیے کے مطابق کراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ اس نئی تجارتی راہداری کے ذریعے ابتدائی کھیپ میں منجمد گوشت بھیجا گیا ہے۔ یہ برآمدی سامان …

Read More »