خصوصی رپورٹس

شہباز شریف کا حافظ نعیم سے رابطہ، مارچ مؤخر کرنے کی درخواست، امیر جماعت اسلامی نے انکار کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے رابطہ کرکے لانگ مارچ چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کردی تاہم حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے کہ اعلان کردہ حکومتی ریلیف پیکیج جماعت اسلامی کو کسی صورت قبول نہیں اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ذرائع …

Read More »

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 37 دہشت گرد مارے گئے۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے تناظر میں سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور تھل کے علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں، جس میں دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صوبے میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی …

Read More »

عالمی برادری جنگ کے بجائےمذاکرات سے تنازعات کا حل تلاش کرے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی راہ اختیار کرے۔ امن کے عالمی دن پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جاری تنازعات سے ثابت ہو چکا ہے کہ عسکری محاذ آرائی سیاسی تنازعات کا پائیدار حل …

Read More »

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے، جن کے تحت ملک میں 3 اہم ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس نے دستخط کیے۔ ان پروگراموں سے سرمایہ کاری، قانون کی …

Read More »

2027ء تک پولیو وائرس کی منتقلی روکنے کا ہدف ہے:مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ ملتا رہے گا، چوکس رہنا ضروری ہے، پاکستان پولیو کے خاتمے کی جانب سفر میں فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے، 2027ء کے اختتام تک پولیو وائرس کی منتقلی روکنا قابلِ حصول ہدف ہے۔ کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح …

Read More »

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پنجگور میں ایک کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز …

Read More »

علیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتار

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی، عظمیٰ خان اور بھانجوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں علیمہ خان کے …

Read More »

ہنگو میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا

ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی، شہداء کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ ہنگو میں …

Read More »

کراچی؛ بھائی نے غیرت کے نام پرجوان بہن کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر نوجوان بہن کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے میں مکان نمبر 466 سیکٹر 10 بسم اللہ کالونی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی …

Read More »

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80فیصدخود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم سے ایک ہی ٹھوس مطالبہ ہے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی روکے، افغانستان سے پاکستان آنے والی ہر تشکیل میں افغان شہری ہوتے ہیں، 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ …

Read More »