پاکستان

جنوبی وزیرستان؛ مسجد میں دھماکا،  جے یو آئی رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی

ڈی آئی خان(پبلک پوسٹ)جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کے رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس …

Read More »

سابق وزیر قانون خالد انور کراچی میں انتقال کر گئے

سابق وزیر قانون اور معروف وکیل خالد انور 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ خالد انور دہلی میں 4 نومبر 1938 کو پیدا ہوئے، انہوں نے بی ایس سی (آنرز) اور ایل ایل بی کی ڈگری یونیورسٹی آف پنجاب سے حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج سے بی اے (آنرز) کیا۔انہوں …

Read More »

پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دینے والے چینی شہری کو جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)پاکستانی لڑکیوں کو شادی اور پرکشش ملازمت پر چین اسمگلنگ کیس میں چینی باشندے کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ راولپنڈی کے سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے کیس کی سماعت کی اور گرفتار ملزم چائنیز ایم اے شگائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔چین سے تعلق رکھنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ …

Read More »

ہم نے سب سے زیادہ دہشت گردی بھگتی، ایک سال کا تھا مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، بلاول بھٹو

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے، میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا، میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے …

Read More »

حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین …

Read More »

یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں، عوام کے درمیان خلیج مٹانے کا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ عوام کے درمیان خلیج مٹانے کا ہے۔ایڈووکیٹ علی بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہم نے جعفر ایکسپریس والے سانحے پر گفتگو کرنی …

Read More »

فیض حمید کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو، شیر افضل مروت

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فیض حمید کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعے کے بعد آج یہاں تقاریر سنیں، بےنظیر بھٹو کی جس دن شہادت ہوئی اس دن بھی انھوں نے …

Read More »

جنوبی وزیرستان: اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا، فورسز کی جوابی فائرنگ میں متعدد خوارج ہلاک  

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان …

Read More »

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں جعفر ایکسپریس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ …

Read More »

فوج قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے …

Read More »