پاکستان

لاہور: کار سواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے  میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا جب کہ اغوا کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغواء کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او …

Read More »

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد میں کالے بادلوں کے باعث دن میں اندھیرا چھا گیا، تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں بھی کمی …

Read More »

پسند کی شادی کی خواہش؛ رائیونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

لاہور(پبلک پوسٹ)باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ایمان فاطمہ پسند کی شادی کرنا …

Read More »

حکومت کا ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ افراد 5 سال کے لیے بیرون ملک بھی نہیں جاسکیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر …

Read More »

جماعت اسلامی کا یکم جون کو حیدرآبادمیں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکم جون کو حیدرآباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس وقت بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے، فلسطینی بھوک اور قحط سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی، تاجروں کا نمائندہ کنونشن، ملک …

Read More »

آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان  مکمل؛ مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن بڑھانے اور اصلاحات پر زور

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا، جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کا نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ مکمل ہوگیا۔ یہ دورہ 19 مئی سے شروع ہوا تھا، جس میں مالی …

Read More »

وزیرِاعظم کل سے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اور عالمی امور پر بات کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا …

Read More »

سائنس دانوں نے اندھیرے میں دیکھنے والے لینس بنا لیے

سائنس دانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینسز بنائے ہیں جن کو پہن کر صارفین انفرا ریڈ ویژن کا استعمال کرتے ہوئے اندھیرے میں بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ ایجاد ایمرجنسی اور ریسکیو آپریشنز کو جدت بخشنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جرنل سیل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روایتی نائٹ ویژن عینکوں کے برعکس ان لینسز کو توانائی کے حصول …

Read More »

پاکستانی عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ جاری

پاکستانی عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 244 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 642 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج مزید 19 پروازوں کے ذریعے چار ہزار پانچ سو 58 عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ حج پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔ حج …

Read More »

فی تولہ سونے کی قیمتمیں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ …

Read More »