خصوصی رپورٹس

آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات، معاشی کارکردگی پر بریفنگ

کراچی:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران آئی ایم ایف حکام کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے معاشی کارکردگی اور ڈیٹا پر بریفنگ دی گئی۔ دورے کا مقصد 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت تیسرے اقتصادی …

Read More »

طورخم اور تیراہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان چیک پوسٹ تباہ

اسلام آباد:ضلع خیبر ضلع میں پاک افغان سرحد پر اچانک کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی کے مطابق فائرنگ کے …

Read More »

اٹلی کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے ساڑھے 10ہزار ویزوں کا اعلان

روم: اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے کا کہنا ہے کہ لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویزے فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روم میں اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی جس میں داخلی سکیورٹی تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ …

Read More »

کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار

کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام بنا دی اور میڈیکل اسٹور کے ملازم یونس سمیت شوٹر عثمان منظور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔ ملزم یونس نے بتایا کہ اس نے 17 سالہ ماہر نشانے باز عثمان منظور کو 5 …

Read More »

عمران کی ہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والا گرفتار

راولپنڈی:عمران خان کی پمزہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والے سوشل میڈیا کارکن کوحراست میں لے لیاگیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے سے حیدر سعیدنامی یوٹیوبر کو حراست میں لے کر اڈیالہ پولیس چوکی منتقل کردیاگیا۔

Read More »

ایرانی میزائل یورپی ملکوں و امریکی اڈوں کیلئے خطرہ ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے، ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں، ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں، ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے …

Read More »

کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلیے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلیے 7ارب روپے معاوضہ منظور

کراچی:سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاوضہ کی منظوری دے دی۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے فنانس کمیٹی کی سفارشات پیش کیں جو سندھ کابینہ نے منظور کر دیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کے …

Read More »

کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لیاری یو سی 3کا کونسلر گرفتار

کراچی:رینجرز نے گلستان کالونی لیاری میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کونسلر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم محمد اویس قریشی ولد شفاقت علی قریشی کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم کے مطابق وہ لیاری یو سی 3 کا کونسلر بھی ہے، ملزم گرفتاری کے خوف سے کچھ عرصہ …

Read More »

رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کرینگے، ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کریں گے، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ مراد علی شاہ نے سخت پرائس کنٹرول کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ …

Read More »

کوہاٹ: دہشتگرد حملہ، ڈی ایس پی اور 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید

کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے۔ ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ حملے کی زد میں آ کر 1 …

Read More »