خصوصی رپورٹس

بلاول بھٹو کو نشان امتیاز ملنے پر چیئرمین سینیٹ،وزرائے اعلیٰ سندھ، بلوچستان و دیگر کی مبارکباد

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر چیئرمین سینیٹ، وزرائے اعلیٰ سندھ، بلوچستان و دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جمہوریت کے علمبردار اور نوجوان قیادت کی روشن علامت ہیں، …

Read More »

یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے: گورنر سندھ

کراچی (پبلک پوسٹ )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 14 اگست یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو، یومِ آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔ کراچی سے اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے، 10 مئی …

Read More »

آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرأت، عظیم قربانی پر 488 افسران و جوانوں کو اعزازات عطاء

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت اور عظیم قربانی پر آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں …

Read More »

یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بار پھر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر رینا کیونکا نے ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ انہوں …

Read More »

یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاکستان کو مبارکباد

یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے، ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں۔ …

Read More »

مہنگائی کو 38 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے،  گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(پبلک پوسٹ)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا …

Read More »

جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم سب کے آبا و اجداد کو خراجِ عقیدت جن کی قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا۔ یومِ آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا …

Read More »

وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے …

Read More »

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہلال جرات‘ اوربلاول بھٹو کو ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا

ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پُروقار تقریب ہوئی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات دیے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ’ہلال جرات‘ …

Read More »

کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی کی محنت سے کراچی کو زیادہ پانی دے سکیں گے۔ نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری …

Read More »