سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے شاہد شفیع کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ کل اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ادا کی جائے گی۔
Read More »سیاست
سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی
سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی۔ پاکستان کی آج دنیا بھر میں ایک قدر ہے، ہم نے تاریخی فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل مین نے …
Read More »علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی ہیں قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں اور کبھی کہتی ہیں نہیں آرہے۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں والدہ نے اجازت نہیں دی اور کبھی کہتی …
Read More »یہ نہیں کہا کہ بچے احتجاج کیلئے آئیں، علیمہ سیاسی بات نہ کریں: بانیٔ پی ٹی آئی
ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ بچے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں، علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، علی امین گنڈا پور صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔ راولپنڈی کی اڈیالۂ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل کی سہولتیں بحال کر دی گئیں۔ …
Read More »بلدیہ میں ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور میں تصادم سے لڑکا جاں بحق، تینوں ڈرائیور فرار
کراچی(پبلک پوسٹ)بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، حادثے کے ذمے دار تینوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے، شہزور کے کنڈیکٹرکو حراست میں لے لیا گیا۔ موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ مسقط سٹی کے قریب ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں …
Read More »ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے
ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ ایران کے صدر کا طیارہ لاہور میں لینڈ ہوا۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دو روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر اپنے قیام کے …
Read More »ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پرکل پاکستان آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 سے 3 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود پزشکیاں کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات …
Read More »اسرائیل کے غیر مسلح ہونے کے مطالبے کومسترد کرتے ہیں: حزب اللّٰہ
لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے کہا کہ غیر مسلح نہیں ہونگے، اسرائیل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں۔ مغربی میڈیا کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ رہنما نعیم قاسم نے کہا کہ لبنانی حکومت پر حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکا اور اسرائیل کی طرف سے دباؤ ہے۔ نعیم قاسم حزب اللّٰہ کے شہید …
Read More »نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ ملاقات میں باہمی …
Read More »قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، جاوید ہاشمی
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ روزانہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا تھا۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا برطانیہ کا نظام یہاں نہیں چلے …
Read More »
THE PUBLIC POST