یومِ آزادی قربانیوں، عزم اور ہمارے آباؤ اجداد کی انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے: شرجیل میمن

کراچی (پبلک پوسٹ )
سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی قربانیوں، عزم اور ہمارے آباؤ اجداد کی انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

شرجیل میمن نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اُن قربانیوں کا احساس دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے آزاد وطن کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے دیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم اور آزادی کی جدوجہد میں اپنی زندگیاں وقف کرنے والے اکابرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال کردار ادا کرنے والی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’بنیان مرصوص‘ اور ’معرکۂ حق‘ میں پاک فوج نے ملک کو دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ بنایا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہماری افواج ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *